وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورہ پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پیر کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 سال بعد 34 ویں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور مقابلوں کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کوئٹہ میں سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔
