قومی بچت بینک یا نیشنل سیونگز 10 سالہ میچورٹی پلان پیش کرتا ہے تاکہ سرمایہ کار اپنی بچت پر زیادہ سے زیادہ فائدہ یا منافع حاصل کرسکے۔قومی بچت یا قومی بچت بینک نے اکتوبر 2024 سے لاگو ہونے والے ڈی ایس سی سمیت مختلف سرمایہ کاری سرٹیفکیٹس کی نئی شرح منافع کا اعلان کیا ہے۔پاکستانی شہری اور بیرون ملک مقیم پاکستانی دونوں ہی ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ان سرٹیفکیٹس کی میچورٹی مدت 10 سال ہے اور یہ 500 روپے، 1,000 روپے، 5,000 روپے، 10,000 روپے، 50,000 روپے، 100,000 روپے، 500,000 روپے اور 1,000،000 روپے کی مالیت میں آتے ہیں۔
ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس کے منافع کی شرح کو کم کرکے 12.51 فیصد کردیا گیا ہے جیسا کہ اس سے قبل پاکستان میں یہ شرح 13.57 فیصد تھی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پالیسی کے مطابق منافع پر ٹیکس اور زکوٰۃ کاٹی جاتی ہے اس کے علاوہ فائلرز کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس 15 فیصد جبکہ نان فیلڈرز کے لیے 30 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔