سکھر : آل پاکستان واپڈا ھائیڈرو ورکرز یونین ڈویژن سکھر صالح پٹ کے جانب سے نو منتخب ریجن سیکرٹری شجاعت حسین گھمرو کے اعزاز میں ایک پروکار تقریب کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر ذونل وائيس چيئرمين عبدالخالق ساوند ،ذونل سیکریٹری عبدالرؤف دایو، ذونل اطلاعات سیکریٹری نظر محمد میمن، ڈویژن چیئرمین روھڑی جا وید عباسی، دلدار سولنگی سب ڈویژن صالح پٹ کے چیئرمین منصور بھٹو نے نو منتخب ریجن سیکرٹری شجاعت حسین گھمرو و دیگر کو سندھی ثقافت ٹوپی اجرک کا تعوفہ دییا اور زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے خیالات میں کہا کہ شجاعت حسین گھمرو ایک لائق، بےلوث ،مزدور دوست اور یونین دوست رہنما ہیں، جس نے ہمیشہ یونین اور محنت کشوں کی اجتماعی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دی بیشمار محنت کشوں کی ترکیاں کرائے اور انہوں کو اپگریڈ کریا، یے سب ان کی ان تد محنت کا نتیجہ ہے کہ یونین کے مرکزی صدر سائين عبدالطيف نظامانی نے احتماد کا اظھار کرتے ہوئے ریجن سیکرٹری کی بھاری زمینداری ان کے کاندھوں پر ڈال دی ہے، جبکہ تقریب میں، ایم، اینڈ، ئی، کے ذونل چیئرمین اشفاق مھر، این ڈی کے چیئرمین کامران میرانی، سمیت سب ڈویژن روہڑی، سب ڈویژن پنوعاقل، اور دیگر دفتر سے ساتھیوں نے بھی شرکت کی.
