9

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 21 ستمبر کو لاہور میں ہر حال میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا اور کہا عوام زیادہ سے زیادہ تعداد میں پُر امن طریقے سے نکلیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اعلیٰ سطح کا اعلان ہوا ، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 21ستمبرکوہرحال میں جلسہ ہوگا۔جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف لاہور اویس یونس نے کہا کہ پارٹی عہدیداران کو ٹاسک دے دیے گئے ہیں، زندہ دلان لاہور ایک بار پھر ثابت کرینگےلاہور با نی کےساتھ کھڑا ہے۔اویس یونس کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا کے قافلوں اور پنجاب کےریجنل اورضلعی صدوراپنےاپنےعلاقوں کےقافلوں کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر ممبران اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرزبھی قافلوں کولیڈ کریں گے۔دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے لاہور جلسےسےمتعلق ویڈیوپیغام میں کہا ہے کہ ایک عرصےبعد ہم مینار پاکستان پر جلسہ کرنے جا رہے ہیں، عوام زیادہ سے زیادہ تعداد میں پُر امن طریقے سے نکلیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور عدلیہ کی آزادی کیلئےجلسے میں آئیں۔خیال رہے جلسے کو ایک روز باقی ضلعی انتظامیہ اجازت کےحوالے سےفیصلہ نہ کرسکی،ذرائع نے بتایا کہ ڈی جی کی جانب سےپولیس سےاجازت کیلئے مانگی گئی رپورٹ کو2 روز گزر گئے، ضلعی انتظامیہ لاہور کو پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے اب تک 3درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں