11

پاکستان کے لیے ایک اور اچھی خبر ہے کہ سوشل انٹر پرینیور زین اشرف مغل نے گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈ 2024 اپنے نام کر لیا ہے۔

زین اشرف جو پہلے ہی کامن ویلتھ ایوارڈ اور آئی ایس ڈی بی ایوارڈ حاصل کرنے کے ساتھ فوربز انڈر تھرٹی رینکنگ میں شامل ہونے والے پہلے پاکستانی سوشل انٹر پرینیور ہیں، انہیں 6 ہزار بچوں کو اسکول بھجوانے اور 3 ہزار افراد کو انٹر پرینیور بنانے پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ان کے فلاحی ادارے نے سیڈ آؤٹ کے ذریعے چھے ہزار بچوں کو اسکول بھجوایا، اس کے علاوہ خواجہ سرا اور اقلیتی برادری سمیت تین ہزار افراد کیلیے مختلف کاروبار قائم کیے۔پاکستانی نوجوان کو مالدیپ میں منعقدہ ایک تقریب میں گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈ (گائفا) 2024 سے نوازا گیا۔ زین اشرف مغل مستقبل میں بھی اسی طرح اپنے کام کی بدولت خدمت کیلیے پُر عزم ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل گائفا ایوارڈ سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی، سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سینیگال، قازقستان کے صدور، انڈونیشیا کے نائب وزیراعظم سمیت دیگر شخصیات کو بھی دیا جا چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں