15

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے انٹرنیٹ سے متعلق خوشخبری سنادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال ہم نے چین کی مدد سے ایک سیٹلائٹ لانچ کی ہے جس کے ذریعے ریمورٹ ایریاز میں بھی انٹرنیٹ دے سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ تمام اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن ہو، ہم نے جدید ٹیکنالوجی کو نہ اپنایا تو بہت پیچھے رہ جائیں گے، گزشتہ دور حکومت میں بھی ہم نے جدید ٹیکنالوجی کے ادارے بنائے، ہمیں جدت اور تبدیلی سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔احسن اقبال نے کہا کہ ترقی کے لیے دنیا میں آنے والی تبدیلیوں کے مطابق آگے بڑھنا ہوگا، ہر شعبے کی ترقی کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جانا چاہیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے لیے تعلیم کے ساتھ ہنر مند ہونے کی بھی ضرورت ہے، ہمیں بھی دنیا میں آنے والی تبدیلی کے ساتھ منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہوگا، ہم نے 10 لاکھ نوجوانوں کو لیپ ٹاپس دیے ہیں اب نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکلز دینے کا منصوبہ بھی بنایا ہے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ تجارت کے تمام ضابطوں کو ڈیجیٹل کیا جارہا ہے، زندگی کا ہر شعبہ ڈیجیٹل کی جانب بڑھ رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں