40

سکھر :سماجی تنظیم لبیک سکھر نے سرمایہ دار ایاز مہر کی آزادی کی خوشی میں ریلی نکالی۔

سکھر ;  سماجی تنظیم لبیک سکھر نے سرمایہ دار ایاز مہر کی آزادی کی خوشی میں ریلی نکالی۔لبیک سکھر کے ضلعی صدر سلیم جاگیرانی، سرپرست اعلیٰ محمد صدیق چنڑ مہر، صادق مغیری سکھر کے ضلعی جنرل سیکرٹری نوید احمد میرانی، گڈا حسین میرانی، عرفان سومرو اور دیگر سرمایہ دار ایاز مہر کی باحفاظت گھر پہنچنے پر مائکرو کالونی سے پیر مراد شاہ چوک تک ڈھول شرنائیاں کے ساتھ شاندار ریلی نکالی اور مٹھائیاں تقسیم کیں، خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ایاز مہر بہترین طبیعت کے مالک اور خوش مزاج انسان ہیں جن کے گھر پہنچنے پر دلی خوشی ہوئی ہے کیونکہ ایسے سرمایہ دار وطن کے سرمایہ ہیں، ایسے سرمایہ کاروں کی حفاظت کرنا ملک کے تمام سیکیورٹی اداروں کا فرض ہے ہمارے وطن عزیزوں کو اپیل ہے کہ وہ اپنے پاکستان کی معزز شخصیت کے تحفظ کو یقینی بنائیں تاکہ ایسے واقعات نہ ہوں یاد رہے کہ صنعتکار ایاز مہر جوکہ کجھ روز قبل کراچی سے اغوا ہوگئی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں