22

ٹک ٹاک کے زیر اہتمام کاروباری اداروں کو بااختیار بنانے کیلیے ورکشاپ کا انعقاد

#GrowWithTikTok کے نام سے منعقدہ اس ماسٹر کلاس نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے ایسے کاروباری اداروں کے مالکان، مارکیٹرز اور انٹرپرینیورز کے ایک متنوع گروپ کو اکٹھا کیا جو پلیٹ فارم پر اپنے کاروبار کو بڑھانے کیلیے ٹک ٹاک کی طاقت کو استعمال کرنے کا طریقہ سیکھنے کے خواہشمند تھے تمام دن جاری رہنے والے اس ورکشاپ میں شرکاء کو پلیٹ فارم کی منفرد فیچرز سے فائدہ اٹھانے، نوجوان آبادی سے جڑنے اور تخلیقی طور پر اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کے بارے میں جامع تربیت فراہم کی گئی ورکشاپ میں ماہرین کی زیر قیادت مختلف سیشنز کا ایک سلسلہ بھی منعقد ہوا جس میں ٹک ٹاک کے ذریعے پروموشن کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا شرکاء کو طاقتور کنٹنٹ کو تخلیق کرنے کیلیے پلیٹ فارم کے ٹولز، سامعین کومشغول رکھنے کیلیے بہترین طریقوں اور ٹک ٹاک کی کیمپینز کو بہتر بنانے کیلیے مؤثر حکمت عملی سے متعارف کروایا گیا۔ شرکاء نے یہ بھی نے سیکھا کہ ٹک ٹاک کے مصروف پلیٹ فارم کا مطلب ہے کہ چھوٹے کاروباری اداروں کو موجودہ اور ممکنہ صارفین تک پہنچنے کے لیے بہت زیادہ وسائل خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے ایک ایسا سیشن بھی ہوا جس میں شرکاء کو ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز، پلیٹ فارم پر دستیاب سیفٹی فیچرز اور کنٹنٹ کو اعتدال میں رکھنےکے عمل کے بارے میں بتایا گیا۔ ان سیشنز کو معلوماتی اور انٹرایکٹو دونوں طرح سے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ اس بات کو یقینی بنانے کیلیے کہ شرکاء کو ٹک ٹاک کے متنوع اور متحرک صارفین کے ساتھ مطابقت رکھنے والے کنٹنٹ کو بنانے کے بارے میں گہری انڈراسٹینڈنگ حاصل ہو #GrowWithTikTok یونٹ نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کیلیے نیٹ ورکنگ کا ایک قابل قدر موقع بھی فراہم کیا۔ ان سیشنز کے دوران ایونٹ کے شرکاء مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے ساتھیوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے، انسائٹس کا تبادلہ کرنے اور مشترکہ چیلنجوں اور ان کے سولوشنز پر تبادلہ خیال کرنے کے قابل تھے۔ اس مشترکہ ماحول نے مقامی کاروباری اداروں کے درمیان کمیونٹی کے احساس کو فروغ دیا ، جس سے مزید شراکت داری اور اجتماعی ترقی کی توقع ہے یہ اقدام دنیا بھر میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے ٹک ٹاک کے وسیع تر عزم کا حصہ ہے تاکہ اُنہیں ڈیجیٹل دور میں پھلنے پھولنے کیلیے ضروری ٹولز اور وسائل فراہم کیے جا سکیں۔ پاکستان میں، جہاں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ٹک ٹاک کا مقصد اُن کی ترقی کے سفر میں ایک اہم شریک بننا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں