25

بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ کا دوسرا روز: سعود، رضوان کی سینچریاں، پاکستان نے 4 وکٹوں پر 290 رنز بنا لیے

پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پہلے سیشن میں سعود شکیل اور محمد رضوان کی سینچریوں کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنا لیے ہیں۔ راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز قومی ٹیم نے 4 وکٹوں پر 158 رنز پر بیٹنگ کا آغاز کیا، پہلے سیشن میں محمد رضوان نے پُراعتماد بلے بازی کرتے ہوئے اپنی نصف سینچری بنائی دوسرے روز کھانے کے وقفے تک قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بنائے، اس موقع پر محمد رضوان 89 رنز اور سعود شکیل 86 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔ وقفے کے بعد دونوں کے درمیان ساجھے داری کا سلسلہ جاری رہا، اس موقع پر محمد رضوان اور سعود شکیل نے اپنی سینچریاں مکمل کیں واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی میں جاری پہلا ٹیسٹ میچ گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث تاخیر سے شروع ہوا تھا۔ کھیل کے آغاز پر ہی مہمان ٹیم کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب عبداللہ شفیق 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد کپتان شان مسعود بھی صرف 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ بابر اعظم بغیر کوئی بنائے آؤٹ ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں