الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری سے متعلق تقریب سے خطاب میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے، اس سے عالمی اعتماد بڑھے گا
محمد اورنگزیب نے کہا کہ سرمایہ کاری بڑھنے سے بانڈز کی عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی ویلیو بہتر ہوگی، پاکستان اب انٹرنیشنل بانڈز مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی تیاریاں کر رہا ہے تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کیلیے ڈالر میں قرضے نہیں لے سکتا، پاکستان کو سرمایہ کاری کی منزل بنانا پڑے گا پچھلے دنوں چین کے سرمایہ کار گروپ نے پاکستان میں الیکٹرک بائیکس کا پلانٹ لگانے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع سے چین کے سرمایہ کار گروپ کی ملاقات ہوئی تھی ملاقات میں ٹیکنیکل ایجوکیشن، آئی ٹی سیکٹراور الیکٹرک بزنس میں تعاون پراتفاق کیا گیا تھا۔ چینی گروپ نے پنجاب میں الیکٹرک بائیکس کا پلانٹ لگانے میں اظہار دلچسپی کیا تھا سی ای او کمپنی نے کہا تھا کہ ہمارا گروپ الیکٹرک بزنس میں مقامی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کا خواہاں ہے، پنجاب میں پلانٹ لگانے کے ساتھ چارجنگ اسٹیشنز بھی بنائیں گے چینی گروپ نے ریسرچ سینٹر کے قیام کیلیے 6 کنال اراضی کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا تھا اس موقع پر چوہدری شافع نے کہا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلیے حکومت الیکٹرک وہیکلز کو فروغ دینے میں سنجیدہ ہے، حکومت یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبا کو 10 ہزار الیکٹرک بائیکس دے رہی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی گروپ پلانٹ لگائے ہم ہرممکن سہولت دیں گے۔
43