34

چہلم امام حسینؓ پر موبائل فون سروس بند ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا

تفصیلات کے مطابق نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی یاد میں چہلم 20 صفر المظفر کو منایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کی امام بارگاہوں میں چہلم کی مناسبت سے مجالس عزاء کا اانعقاد کیا جائے گا چہلم امام حسینؓ پر چھبیس اگست کو پنجاب کے دس اضلاع میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ موبائل سروس صرف جلوس،مجالس والے علاقوں میں جزوی معطل کرنےکی سفارش کی گئی ہے ترجمان کا کہنا تھا کہ 10 اضلاع میں مجالس کےمقامات پرصبح5سےرات11بجےتک موبائل سروس بند رہے گی جزوی موبائل فون سروس معطل ہونے والے اضلاع میں راولپنڈی،جھنگ،لیہ،سرگودھا،بھکر،میانوالی ، گجرات،گوجرانولہ،چکوال،ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں لاہورسمیت پنجاب کے دیگر تمام اضلاع میں موبائل فون سروس بحال رہےگی ، امن وامان،شہریوں کی حفاظت کیلئےمخصوص مقامات پرموبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے محکمہ داخلہ پنجاب نےپولیس کی درخواست پر وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھ دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں