34

روس کا سستا تیل پاکستان آنے والا ہے، احسن اقبال حکومت کو دو تین ماہ مزید مل گئے تو معیشت سنبھالنے میں کامیاب ہو جائیں گے، وفاقی وزیر کی گفتگو

نارروال : وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ روس کا سستا تیل پاکستان آنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو دو تین ماہ مزید مل گئے تو معیشت سنبھالنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ یونیورسٹی آف نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف کا معاہدہ حتمی مراحل میں پہنچ چکا ہے جس سے منصوبہ طےہونےسےروپےکی قدرمستحکم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ روس کا سستا تیل جلد پاکستان میں آنے والا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ حکومت کو دو تین ماہ مل گئے تو معیشت سنبھالنے میں کامیاب ہوجائےگی۔ احسن اقبال کا کہنا تھاکہ عمران خان نے چین کے وزیرخارجہ کے دورے پر مظاہروں کا اعلان کیا ہے، عمران خان کی سیاست کا مقصدرہ گیاہےکہ سی پیک منصوبےکو ڈی ریل کیاجائے۔واضح رہے کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان قرض پروگرام تاحال تاخیرکا شکار ہے جس کے باعث بجٹ سازی کا عمل متاثر ہونےکا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف کے17 مئی تک اجلاس میں پاکستان کا معاملہ ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہونے پر عالمی مالیاتی اداروں سے فنڈنگ بھی نہیں ہوگی اور آئی ایم ایف سے معاملات طے نہ ہونے پربجٹ سازی کا عمل متاثرہونےکا بھی خدشہ ہے۔ ذرائع نے بتایا ہےکہ آئی ایم ایف دوست ملکوں کی فنڈنگ کی یقین دہانی پربھی مطمئن نہ ہوا، جس کے بعد پاکستان نے مزید ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کا پروگرام دیا۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے نویں جائزے کے لیے بیشتر شرائط پوری کیں، پاکستان نے نویں جائزے پراسٹاف لیول معاہدے کی خاطر 170 ارب روپے ٹیکس منی بجٹ کے ذریعے لگائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں