54

پرویز الہیٰ کے گھر پر آپریشن، عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر افسران کی غیر مشروط معافی منظور کرلی لاہور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت کے باوجود پرویز الہی کے گھر آپریشن کرنے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی

لاہور : ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت کے باوجود پرویز الہی کے گھر آپریشن کرنے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کے باوجود سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہی کے گھر آپریشن کرنے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر افسران کی غیر مشروط معافی منظور کرلی۔
پرویز الہی نے ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی درخواست دائر کی تھی۔۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم نے پرویزالٰہی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔ عدالت سے ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر نے معافی مانگی تھی۔ عدالت میں افسران کی جانب سے تحریری جواب بھی داخل کردیا گیا۔سرکاری وکیل نے کہا جس مقدمے میں گرفتارکرنے گئے اس میں پرویزالٰہی کی ضمانت نہیں ہوئی تھی،عدالت کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتے۔فاضل عدالت نے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو اب سنا دیا گیا ہے۔عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر افسران کی غیر مشروط معافی منظور کر لی۔قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلی پرویز الہی کی رہائش گاہ پر پولیس آپریشن کے اقدام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت ذمہ دار چاروں افسروں کو تحریری معافی نامہ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔دوران سماعت چوہدری پرویزالہی کے وکیل اشتیاق اے خان اور عامر سعید راں نے عدالت کو بتایاکہ یہ جب گھر آئے توعدالتی احکامات انہیں دیکھائے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نے بتایا کہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کے مقدمے میں پولیس گرفتاری کے لئے پرویز الہی کی رہائش گاہ گئی، توہین عدالت کا تصور بھی نہیں کرسکتے، عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت اینٹی کرپشن کے چاروں افسروں کو توہین عدالت کے شوکاز کاتحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں