بلاول بھٹو :کا کہنا ہے کہ سی پیک پاکستان اور چین کیلئے اہم منصوبہ ہے،چین نے عالمی سطح کے ہر فورم پر پاکستان کی حمایت کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی وزیر خارجہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں،چین کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں،چین اور پاکستان کے درمیان رشتہ دہائیوں پر محیط ہے۔
سوڈان میں پاکستانیوں کے انخلاء میں چین کی مدد پر شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے چین کے ساتھ اہم منصوبے شوع کیے،پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ تمام ایشوز پر چین کی حمایت کرتے ہیں،مسئلہ کشمیر کی غیر مشروط حمایت پر چین کے مشکور ہیں۔وزیر خارجہ کا کا کہنا تھا کہ سی پیک دونوں ممالک کیلئے اہم منصوبہ ہے،چین نے عالمی سطح کے ہر فورم پر پاکستان کی حمایت کی۔یاد رہے کہ سہ فریقی مذاکرات کیلئے چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ پاکستان پہنچ گئے ہیں،وزرائے خارجہ کے درمیان تجارت اور دیگر اہم معاملات پر بات چیت ہو گی۔ جبکہ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی کشمیر پالیسی سے متعلق پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،اقوام متحدہ کی قرارداوں پر ہمارا مؤقف واضح ہے۔2019 کے بھارت کے یکطرفہ اقدامات کی وجہ سے فاصلے بڑھے،بھارت اپنے یکطرفہ اقدامات واپس لیکر مذاکرات کا ماحول بنائے۔ انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا مؤقف رہا ہے بھارت سے تعلقات معمول پر لانے چاہیے،بھارت نے یکطرفہ اقدامات سے باہمی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی،بھارتی وزیر خارجہ کے رویے سے کہیں محسوس نہیں ہوا کہ باہمی تعلقات کا کانفرنس پر اثر ہو۔
