39

رات :گئے زمان پارک میں علی امین گنڈاپور کا پررونق استقبال کارکنان نے پھولوں نے کے ہار پہنائے،عمران خان بھی علی امین گنڈاپور پر پھول برساتے رہے

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو سنٹرل جیل سکھر سے رہا کر دیا گیا۔سکھر کی سینٹرل جیل سے رہا ہونے کے بعد علی امین گنڈاپور قافلے کے صورت میں پنجاب روانہ ہو ئے،علی امین گنڈاپور کی جیل سے رہائی کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں دیدار جتوئی، راجیش کمار، عبدالعزیز ابڑو، حلیم عادل اور دیگر نے سکھر ٹول پلاز پر استقبال کیا، کارکنان نے علی امین گنڈا پور پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں، سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو گاڑیوں کے قافلے میں پنجاب روانہ کیا گیا۔راستے میں بھی کارکنان علی امین گنڈا پور سے ملتے رہے اور پھولوں کی برسات کرتے رہے۔گذشتہ روز علی امین گنڈا پور چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے زمان پارک پہنچے۔رات گئے زمان پارک میں علی امین گنڈاپور کا پررونق استقبال کیا گیا۔اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارکنان نے علی امین گنڈا پور کو پھولوں نے کے ہار پہنائے اور مسلسل ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے،عمران خان بھی علی امین گنڈاپور پر پھول برساتے رہے۔عمران خان کی جانب سے کئی روز جیل میں گزارنے والے علی امین گنڈا پور کا استقبال خود کیا گیا۔علی امین گنڈا پور پی ٹی آئی کے وہ پہلے رہنما ہیں جن کا رہائی کے بعد اس طریقے سے استقبال کیا گیا۔یہاں واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور پر پاکستان کے مختلف شہروں میں مقدمات درج تھے۔گذشتہ دنوں میں علی امین گنڈا پور مختلف شہروں کی جیلوں میں قید رہے۔اس دوران علی امین گنڈا پور کے بال بھی کاٹے گئے۔بعدازاں علی امین گنڈا پور کے بھائیوں نے بھی ان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اپنے سر کے بال کٹوا دئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں