ذی العقدہ کے بعد ذوالحجۃ آتا ہے جس میں فریض حج اور عید الاضحیٰ کے دو بڑے تہوار ہیں، اگر پاکستان میں ذی القعدہ کا مہینہ 29 روز پر مشتمل ہوا تو ذو الحج کا آغاز 8 جون کو ہوگا جس کے مطابق عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوسکتی ہے۔ اور اگر 30 روز کا مہینہ ہوا تو تو ماہ ذوالحجہ 1445 ہجری کا آغاز 9 جون سے اور عیدالاضحیٰ 18 جون بروز منگل کو ہوگی۔ لیکن اس کا باقاعدہ اعلان پاکستان میں چاند دیکھنے والی مرکزی رویت ہلال کمیٹی ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کے بعد ہی کرے گی عیدالاضحی اور عید الفطر کے درمیان دو مہینے سے کچھ زیادہ دن کا فرق ہوتا ہے، جس کی وجہ سے عید الفطر کے بعد جہاں لاکھوں مسلمان حج کی تیاری کررہے ہوتے ہیں وہیں عید الاضحی کا انتظار شروع ہوجاتا ہے تاہم گزشتہ روز شوال کے تیس روز مکمل ہونے کے بعد ذی العقدہ کا چاند نظر آگیا ہے اور آج اسلامی مہینے کی پہلی تاریخ ہے۔
43