49

پی آئی اے کی نجکاری میں اہم سنگ میل عبور

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اعلامیہ کے مطابق پی آئی اے کی تنظیمِ نو میں 20 اور 21 اپریل کو 2 اہم سنگ میل حاصل کیےگئے، پی آئی اے کے حصص یافتگان اور قرض دہندگان نے انتظامی اسکیم کی منظوری دیدی نجکاری کے ایک حصے میں کابینہ نے پی آئی اے سی ایل کی علیحدگی اور تنظیمِ نو کی منظوری دی تھی تنظیم نوطریقہ کار کی شیئرہولڈر کے غیرمعمولی اجلاس میں منظوری دی گئی پی آئی اےسی ایل کے کریڈٹرز کی میٹنگ میں انتظامی اسکیم کی توثیق کی گئی ہے وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری بہتراندازسے آگے بڑھ رہی ہے، جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پرائیویٹائزیشن کے حوالے سے پی آئی اےپر کام تیزی سے جاری ہے، علیم خان اکیلےیہ کام نہیں کر سکتے کافی اور ادارے شامل ہوتے ہیں، اس حوالے سے ہفتوں میں نہیں دنوں میں کام ہو رہا ہے، جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں