پاکستان : تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ میرے وزیر اعلی بننے کا فیصلہ عمران خان کا ہوگا۔ہمیں 6 ماہ ملے تو قوم کو کام کرکے دکھایا۔آئندہ بھی کام کرکے دکھائیں گے۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے اے ٹی سی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دن سے ہم نے پُرامن راستہ بنایا ہے۔ہم نے پیچھے ہٹنا سیکھا ہی نہیں ہے۔ہمارا مشن ہے کہ اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔خواجہ آصف روزانہ گالیاں دیتے ہیں آئین کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں۔پرویز الہیٰ نے کہا کہ خواجہ آصف نے کہا کہ انہوں نے آڈیو ز اور ویڈیوز کا فیک کام کا سلسلہ شروع کیا ہوا۔ان لوگوں کی بہت لتڑول ہونی ہے ان کو لگ سمجھ جانی ہے۔میرے وزیر اعلی بننے کا فیصلہ عمران خان کا ہوگا۔شریف خاندان بدنیت ہے،انہوں نے آئین و قانون کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ ۔یہ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے ماہر ہیں۔پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ ہمیں 6 ماہ ملے تو قوم کو کام کرکے دکھایا۔آئندہ بھی کام کرکے دکھائیں گے۔خیال رہے کہ گوجرانوالہ کی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت 23 مئی تک منظور کر لی ہے۔صدر تحریک انصاف و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن گجرات کے اہلکاروں کی مدعیت میں گوجرانوالہ سرکل میں دو مقدمات درج ہیں ، جس میں ضمانت حاصل کرنے کیلئے چودھری پرویز الٰہی بدھ کو اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوئے۔سپیشل جج رانا محمد سلیم کی عدالت سے چودھری پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت 23 مئی تک منظور کر لی گئی۔چودھری پرویز الٰہی نے لاہور ہائی کورٹ سے ان مقدمات میں حفاظتی ضمانت کروائی تھی۔
74