62

عمران خان : پر ٹکٹوں کی فروخت کا الزام،خواجہ آصف کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا ٹکٹوں کے عوض سیالکوٹ سے 30 کروڑ روپے اکٹھا کرنے کا الزم عائد کیا گیا،عمران خان اور پارٹی رہنماؤں پر بہتان تراشی کی گئی،نوٹس کا متن

عمران خان : پر ٹکٹوں کی فروخت کا الزام،خواجہ آصف کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رہنما پی ٹی آئی عثمان ڈار کی جانب سے وزیر دفاع خواجہ آصف کو ہرجانے کا نوٹس بھجوایا گیا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ خواجہ آصف نے عمران خان پر سیالکوٹ میں ٹکٹوں کی فروخت کا جھوٹا الزام عائد کیا،ٹکٹوں کے عوض سیالکوٹ سے 30 کروڑ روپے اکٹھا کرنے کا الزم عائد کیا گیا،خواجہ آصف نے سیالکوٹ کے ٹکٹ ہولڈر پر بے بنیاد اور سنگین الزام عائد کیا،پریس کانفرنس میں عمران خان اور پارٹی رہنماؤں پر بہتان تراشی کی گئی۔قبل ازیں عثمان ڈار نے کہا تھا کہ خواجہ آصف الیکشن ہارنے کے خوف سے مجھے ہٹانا چاہتے ہیں،عمران خان تین چوتھائی اکثریت سے اقتدار میں آئیں گے،خواجہ آصف کو پیغام ہے سب کچھ سود سمیت لوٹائیں گے۔پی ٹی آئی کے کارکنوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے،عثمان ڈار نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کے گھر میں پولیس بغیر وارنٹ کے گھسی،عدالت عمران خان کی سہولت کار ہوتی تو 150 سے زائد مقدمات نہ ہوتے۔جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مافیا تو یہ ہے جو ٹکٹ کے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے پکڑ رہا ہے،ثاقب نثار ہی نہیں تحریک انصاف کی لیڈر شپ بھی بے نقاب ہو گئی۔ عمران خان نے وزیرآباد کا لانگ مارچ کسی کے کہنے پر کیا تھا اور اب ان کو نئے سہولت کار ملے ہوئے ہیں،جون کے اوائل میں بجٹ آرہا ہے جس میں عوام کوریلیف دیں گے۔ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی ہیں اب دیکھنا ہے آئی ایم ایف اپنی کمٹمنٹ پوری کرتا ہے یا نہیں۔ ثاقب نثار نے ٹی وی پر تسلیم کیا یہ ان کے بیٹے کی آڈیو ہے،وہ نوازشریف کی دشمنی میں بہت دور نکل گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں