56

ملا کنڈ:مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے جوڈیشل مجسٹریٹ نے وارنٹ کا حکم زیر دفعہ 204 کے تحت جاری کیا،مراد سعید کیخلاف تھانہ لیویز درگئی میں مقدمہ درج ہوا

پی ٹی آئی: رہنما مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے وارنٹ جاری کیے۔ جوڈیشل سول نے وارنٹ کا حکم زیر دفعہ 204 کے تحت جاری کیا۔ پی ٹی آئی رہنما کیخلاف تھانہ لیویز درگئی میں 28 اپریل کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا،وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا حکومت کو مراد سعید کو ہر حالت میں گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی،مراد سعید کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔جبکہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے اور پولیس نے مراد سعید کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروا تھیں جس پر عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا کیس نمٹا دیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس ارباب محمد طاہر نے مراد سعید کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی۔وکیل مراد سعید شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے۔ مراد سعید کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ مراد سعید کو واضح سیکیورٹی تھریٹ ہیں، ؤسیکیورٹی فراہم کی جائے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے فراہم کردہ سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کوئی دستاویزات جمع کروا دیں جو سکیورٹی واپس لی گئی،ہم دیکھ لیتے ہیں۔ایف آئی اے نے تفصیلات جمع کراتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ مراد سعید کے خلاف ایف آئی اے کا کوئی کیس نہیں جبکہ پولیس نے 8 درج مقدمات کی تفصیلات جمع کرائیں،عدالت نے مراد سعید کے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا کیس نمٹا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں