63

عمران خان: کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے لیے سہولت کاری کی جا رہی ہے جنرل باجوہ، ثاقب نثار سمیت سب کے مفادات آپس میں ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں،آج حالات اس نہج پر آ چکے ہیں کہ اب اداروں میں بیٹھے افراد کو مکمل سچ بولنا پڑے گا۔ وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کی پریس کانفرنس

اسلام آباد : وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہےکہ عمران خان کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے لیے سہولت کاری کی جا رہی ہے،2015 میں سازش کے وقت کھڑے ہوجاتے اور قوم کو کھل کر حقیقت بتا دیتے تو آج حالات یہ نہ ہوتے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ، ثاقب نثار سمیت سب کے مفادات آپس میں ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔جاوید لطیف نے کہا آج حالات اس نہج پر آ چکے ہیں کہ اب اداروں میں بیٹھے افراد کو مکمل سچ بولنا پڑے گا۔میثاق جمہوریت ہوا تو کچھ اداروں میں بیٹھے افراد کو لگے گا کہ ان کے خلاف اتحاد بن چکا ہے۔جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان نے اداروں میں بیٹھے افراد کے ساتھ مل کر اگلے دس سے پندرہ برس کی منصوبہ بندی کی تھی۔عمران خان کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے لیے سہولت کاری کی جا رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کہ آپ کچے میں آپریشن کریں تو کامیاب لیکن زمان پارک یا ظہور الہی روڈ پر کریں تو نہ کام۔یہ حکومت وقت کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ اداروں میں بیٹھے افراد کی انصاف کرنے کی ذمہ داری ہے۔ہم اعتراف کرتے ہیں کہ 2015 میں سازش کے وقت کھڑے ہوجاتے اور قوم کو کھل کر حقیقت بتا دیتے تو آج حالات یہ نہ ہوتے۔ن لیگ 2017 میں نواز شریف کی نااہلی کے وقت کھڑی ہوجاتی تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم مطالبہ کرتی ہے جن جن اداروں میں بیٹھے افراد سازش کرتے تھے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے مزید کہا کہ ہم کبھی الیکشن سے نہیں بھاگ گئے حالانکہ ہماری قیادت کو نااہل کر کے باہر رکھا گیا تھا۔ہم پٹرول پمپ نہیں پھینکیں گے لیکن پٹرول پمپ نے والے کو من مانی بھی نہیں کرنے دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں