79

ذوالفقار علی بھٹو کو سیاسی شہید اور قومی جمہوری ہیرو قرار دیاجائے،سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع

کراچی: سندھ اسمبلی میں ذوالفقار علی بھٹو کو سیاسی شہید قرار دینے کی قرارداد جمع کروادی گئی ہے۔ قراداد میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو سیاسی شہید قرار دیاجائے اور ذوالفقار علی بھٹو کو قومی جمہوری ہیرو قرار دیاجائے،بعد ازاں وزیر اعلی سندھ نے اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل بھی بھٹو زندہ تھا اور آج بھی بھٹو زندہ ہے، ذوالفقار علی بھٹو کو سیاسی شہید قرار دینے کی قرارداد پیش کی گئی ہے، ظلم کو ختم کرنے کے لیے قانون میں ترمیم کرنی ہوگی، ہمارے دل خوش تھے کہ شہید کو انصاف ملا مگر آنکھیں پرنم تھیں. ان کا کہنا تھا کہ ہم وفاقی حکومت سے سیاسی شہدا کے لیے ایوارڈز کا مطالبہ کریں گے،یاد رہے کہ گز شتہ روز ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ نے رائے دی کہ ذوالفقار بھٹو کو فیئر ٹرائل کا موقع نہیں ملا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدارتی ریفرنس پر محفوظ رائے دی، اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی بینچ نے صدارتی ریفرنس پر کورٹ روم نمبر ون میں رائے دی، آغاز میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اچھی خبر ہے کہ لارجربینچ کی رائے متفقہ ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم ججز قانون کے مطابق فیصلہ کرنے اور ہر شخص کے ساتھ یکساں انصاف کے پابند ہیں، عدلیہ میں خود احتسابی ہونی چاہیے، ماضی کی غلطیوں کو درست کرنے کے لیے کوشاں ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں