52

چین میں پاکستان کا قومی دن منفرد انداز میں منایا گیا پاکستان کو پرامن، ترقی پسند، خوشحال اور تکثیری ملک بنانا اب قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے‘ معین الحق

بیجنگ: میں پاکستانی سفارتخانہ نے سلک روڈ انٹرنیشنل آرٹ سینٹر، ینگ فانگ اور معروف ٹرک آرٹسٹ انٹرپرائز ’’پھول پتی‘‘کے اشتراک سے چین کے شہر لینگ فانگ میں پاکستان کے 83ویں قومی دن کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے ٹرک آرٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب 2023 کو چین پاکستان سیاحت کے تبادلے کے سال کے طور پر منانے کی منصوبہ بندی کی سرگرمیوں کا ایک حصہ بھی ہے۔افتتاحی تقریب میں 300 سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں چینی معززین، سرکاری حکام، سفارتی کور کے ارکان، کاروباری شخصیات، میڈیا کے نمائندوں اور پاکستانی کمیونٹی شامل تھی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے بانی پاکستان قائد اعظم ، قائدین، شہدا اور ہیروز کو پاکستان بنانے میں ان کی گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک پرامن، ترقی پسند، خوشحال اور تکثیری ملک بنانا اب قوم کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے سیاحتی مقام کے طور پر پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے چینی دوستوں کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ خاص طور پر اسی سال میں جو کہ چین پاکستان سیاحت کے تبادلے کے سال کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ ہر مشکل گھڑی میں ہرآزمائش پر پورا اتر نے والی چین پاکستان دوستی پرروشنی ڈالتے ہوئے سفیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک ثقافتی اور عوام سے عوام کے تبادلوں کو مزید اہمیت دیں گے تاکہ ہمارے دونوں خاص طور پر نوجوان نسل اور عوام کے درمیان خیر سگالی اور دوستی کو مزید فروغ اور مضبوط کیا جا سکے۔سفیر نے پاکستان میں رنگ برنگے ٹرک آرٹ کے بارے میں بتایا۔جو پاکستان کے متنوع ثقافتی مناظر کی منفرد نمائش کرتی اور تخلیقی مظہر ہے۔سلک روڈ انٹرنیشنل آرٹ سینٹر کے پیرنٹ گروپ سی این این کے وائس چیئرمین نے پاکستانی سفارت خانہ کے ساتھ سینٹر کے تعاون پر اظہار اطمینان کیا اور پاکستان کی متنوع ثقافت کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے سینٹر کو اس نمائش کی میزبانی پر فخر ہے جس میں معروف پاکستانی فنکاروں کے شاندار کام کو چینی ناظرین کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔پھول پتی کے ٹیم لیڈر علی سلمان آنچن نے چین آنے اور اس عظیم پیمانے پر چین میں پہلی ٹرک آرٹ نمائش کا حصہ بننے پر مسرت وخوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے چین کے عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں اور دیگر فنکاروں کو اتنی عزت اور پیار دیا۔ پھول پتی کی ٹیم نینمائش کے لییماڈل ٹرک خصوصی طور پر ڈیزائن کیااور سائیکلیں، دیواری تجریدی نقاشی، کپڑے، پنکھے سیرامک کے برتنوں سے لے کر دیگر اشیا اس نمائش کے لیے تیار کیں جو کہ تین ماہ تک جاری رہے گی۔ ٹیم نمائش میں آنے والوں کے لیے خصوصی لائیو ورکشاپس بھی منعقد کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں