61

سکھر:ملک بھر کی طرح سکھرمیں نمازجمعةالوداع کے اجتماعات ، فرزندان اسلام رمضان المبارک کے الوداع ہونے پر آبدیدیہ ،مساجد میں رقت آمیز مناظر

سکھر:ملک بھر کی طرح سکھرمیں نمازجمعةالوداع کے اجتماعات ، فرزندان اسلام رمضان المبارک کے الوداع ہونے پر آبدیدیہ ،مساجد میں رقت آمیز مناظر ، ملک و قوم کی سلامتی و خوشحالی استحکام اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں ،سیکورٹی کے سخت انتظامات ، تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر اور اسکے گرد نواح کی مساجد میں ماہ صیام کے آخری جمعہ کے روز مختلف مساجد میں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں ملک و قوم کی ترقی خوشحالی اور استحکام سمیت وبائی امراض سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں نماز جمعہ کے موقع پر ماہ صیام کے بچھڑنے پر فرزندان اسلام صدمے سے دو چار نظر آئے اور اس برکتوں اور رحمتوں کے مہینے کو الوداع الوداع کہتے کہتے آنسووں پر قابو نہ پاسکے اور ان کی ہچکیاں بندھ گئیں سکھر انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کی ۓ گئے ہیں پولیس کی بھاری جمعیت مساجد کے باہر تعینات کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں