62

پی ٹی آئی کے انسٹا گرام لیڈ عطاء الرحمان کو لاہور سےاغوا کر لیا گیا،عمران خان عطاء الرحمان 15 سال سے ہمارے ساتھ ہے،سوشل میڈیا ٹیم ممبران کے مسلسل اغوا کی مذمت کرتا ہوں،چیئرمین تحریک انصاف

لاہور : عمران خان نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ممبران کے مسلسل اغوا کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ فیصل ٹاؤن لاہور سے پی ٹی آئی کے انسٹا گرام لیڈ عطاء الرحمان کو اغوا کر لیا گیا،سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان کے مسلسل اغوا کی مذمت کرتا ہوں۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ عطاء الرحمان 15 سال سے ہمارے ساتھ ہے،طاقتور قوانین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم بنانا ری پبلک بنتے جا رہے ہیں جہاں قانون کی حکمران نہیں بلکہ صرف جنگل کا قانون ہے۔ہمارے لوگوں کو اغوا کیا جاتا ہے اور بعد میں ایف آئی آرز درج کی جاتی ہیں،ایک ایف آئی آر میں ضمانت ملتی ہے تو دوسری ایف آئی آر تیار ہوتی ہے۔سابق وزیراعظم نے بتایا کہ اس کے پیچھے پی ڈی ایم نہیں بلکہ کوئی اور طاقت ہے جو خود کو قانون سے باتر سمجھتی ہے،میرے خلاف 145 سے زائد مقدمات درج ہیں،ایف آئی آر کی سرکس لگی ہوئی ہے۔ میرے بنی گالہ کے نگران،زمان پارک کے باورچی،سوشل میڈیا کے اظہر مشوانی اور میرے سیکیورٹی انچارج گھمن کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ان لوگوں کے سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کرنے کی کوشش کی گئی۔انکا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کو دھوکہ دہی کے مقدمے میں ضمانت ملی تو اس پر دوسرا پرچہ کاٹ دیا گیا،لاہور پولیس علی امین گنڈا پور کو کسی اور مقدمے میں بھکر سے صوبائی دارالحکومت میں لے آئی۔ علی امین کو بیمار ہونے کے باوجود مکمل صحت یاب ہونے سے پہلے ہی ہسپتال سے نکال دیا گیا،اس وقت ملک میں فسطائیت کا دور دورہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں