62

سکھر : ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی. سرکاری وکیل

سکھر : ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی. سرکاری وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 2 مئی تک ملتوی،گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت ون کے جج عبدالرحمن قاضی نے کیس کی سماعت کی. عدالت میں فریادی فریق کے وکیل اطہر عباس سولنگی، اقبال سومرو، طارق سومرو، حافظ عبدالحمید مهر، مولانا محمد صالح انڈھڑ، و ملزمان فریق کے وکلا پیش ہوئے جبکہ سرکاری وکیل کی غیر موجودگی کے باعث اگلی سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی. یاد رہے کہ نو سال قبل جے یو آئی سابق سینیٹر ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو قتل کیا گیا تھا گزشتہ 9 سال سے اے ٹی سی کورٹ انسائیڈ سینٹرل جیل سکھر میں زیر سماعت ہے..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں