53

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا وقت ختم، دوبارہ بمباری شروع

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل اور غزہ کے درمیان عارضی جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی صبح 7 بجے ختم ہو گئی ہے، دونوں فریقین میں جنگ بندی میں توسیع کے بار میں فیصلہ نہیں ہوسکارپورٹ میں بتایا گیا کہ عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد ہی شمالی غزہ میں فائرنگ اور بمباری کی آواز سنی گئی دوسری جانب اسرائیلی فوج فوج نے اعلان کیا ہے کہ فوج نے غزہ میں حماس کے خلاف دوبارہ لڑائی شروع کر دی ہے، حماس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے اور اسرائیلی علاقے کی طرف فائرنگ کی ہے تاہم اسرائیلی فوج کے اس دعوے سے متعلق اب تک حماس کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ یا اس فائنگ کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی جنگ بندی میں توسیع کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی، جان کربی رپورٹ کے مطابق امریکا، مصر ، قطر کی ثالثی میں جنگ بندی میں توسیع کیلئے کوششیں جاری ہے، یاد رہے کہ اسرائیل اور حماس میں اب تک جنگ بندی میں دو بار توسیع کی جاچکی ہے یاد رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان سات روزہ جنگ بندی کا آغاز 24 نومبر سے شروع ہوا تھا، اس دروان غزہ میں قید درجنوں یرغمالیوں کے سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کی اجازت دی تھی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ میں امداد کے ٹرکوں کی داخلے کی سہولت فراہم کی گئی تھی جمعرات کے روز حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے توسیعی مدت ختم ہونے کے بعد آخری گھنٹوں میں جنگ بندی میں مزید ایک روزہ توسیع کا فیصلہ کیا گیا تھا حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے خاتمے پر عالمی برادری کی جانب سے تشویش دونوں فریقین پر تشدد کے خاتمے اور قیام امن کیلئے جنگ بندی میں توسیع پر زور دیا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں