60

جنگ بندی میں توسیع کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی، جان کربی

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان کربی کا کہنا تھا کہ قطر اور مصر کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی میں توسیع کی کوششیں جاری رکھیں گےانہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد غزہ سے 6 امریکی رہا ہوچکے ہیں، ایک خاتون ابھی تک لاپتا ہے دوسری جانب قطر اور مصر کی ثالثی میں ہونے والی حماس اور اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی کے ساتویں روز حماس نے مزید 8 اسرائیلی رہا کردیئے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حماس نے پہلے فرانس کی دوہری شہریت کی حامل 21 سالہ لڑکی اور 40 سالہ خاتون کو رہا کیا جس کے بعد 2 بچوں اور 4 خواتین سمیت مزید 6 اسرائیلیوں کو رہا کردیا گیا اسرائیل نے بھی حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا، اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینیوں میں 23 بچے اور 7 خواتین شامل ہیں جنگ بندی کا ساتواں روز، حماس نے 8 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے خاتمے پر عالمی برادری کی جانب سے تشویش دونوں فریقین پر تشدد کے خاتمے اور قیام امن کیلئے جنگ بندی میں توسیع پر زور دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں