76

ٹی ٹوئنٹی سیریز: سوریہ کمار کی شاندار اننگز، بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

وشاکھاپٹنم میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کھیلا گیا، جہاں بھارت نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی آسٹریلیا کی جانب سے جوش انگلس نے 50 گیندوں میں 110 رنز کی شاندار سنچری اور اسٹیو اسمتھ نے 41 گیندوں میں 52 رنز کی نصف سنچری اسکور کی، آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کو جیت کے لیے 209 رنز کا ہدف دیا 209 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پہلی اوور میں ہی اوپنر رتوراج گائیکواڑ صفر پر وکٹ گنوا بیٹھے، اس کے بعد ایشان کشن اور سوریہ کمار یادو نے 112 رنز کی شراکت قائم کی اور اور سیریز کا پہلا میچ اپنے نام کیا ایشان کشن نے 39 گیندوں پر 58 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ کپتان سوریہ کمار یادو نے 42 گیندوں پر 80 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، انہوں نے اپنی اننگ میں نو چوکے اور چار چھکے لگائے جبکہ رنکو سنگھ نے 22 رنز کی اہم اننگ کھیلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں