66

ہزاروں غیرقانونی تارکین وطن کی فہرست پختونخوا پولیس کو ارسال

ذرائع کے مطابق 17ستمبر سے اب تک طورخم بارڈر سے 2 لاکھ 21 ہزار 440 غیرملکی اپنے وطن جاچکے ہیں محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے 18 ہزار غیرملکیوں کی فہرست صوبائی پولیس کو بھیج دی ہے جس میں 6 ہزار سے زیادہ بچے اور 5 ہزار سے زیادہ خواتین شامل ہیں کے پی پولیس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو کئی بار اپنے ملک جانے کا نوٹس دیا لیکن یہ لوگ نہیں گئے، فہرست میں شامل افراد کو رواں ماہ کے آ خر تک ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں