سندھ میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو، وزیراعلیٰ نے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی

کراچی (ویب ڈیسک):سید مراد علی شاہ صوبے کے وسطی اور بالائی اضلاع میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق **جامشورو، **دادو، **شہید بینظیر آباد، **گھوٹکی اور سانگھڑ اس وقت ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔
وزیراعلیٰ نے ان اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ فوری طور پر ہیٹ ویو ریلیف کیمپس قائم کیے جائیں تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے۔
عوام سے اپیل کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ باہر نکلتے وقت سر ڈھانپیں، زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، چھاؤں میں رہنے کی کوشش کریں اور دھوپ میں کام کرنے سے پرہیز کریں۔