ٹنڈومستی میں جرگے کے فیصلے پر خاتون قتل، ویڈیو وائرل، دو ملزمان گرفتار

خیرپور: ٹنڈو مستی کے علاقے میں جرگے کے فیصلے پر ایک خاتون کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق واقعہ ٹنڈو مستی میں پیش آیا جہاں غیرت کے نام پر خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ وائرل ویڈیو میں ملزمان کو جرگے کے فیصلے کے بعد خاتون پر گولیاں چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ایس ایس پی کے مطابق ویڈیو چار روز پرانی ہے اور پولیس پہلے ہی کارروائی کا آغاز کر چکی تھی۔ اب تک دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر ملزمان اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
واقعے کا مقدمہ چار افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ضیا الحسن لنجار، وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سندھ کی صوفی اور پرامن روایات کے خلاف ہیں اور ملوث افراد کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔