لیاقت آباد فلائی اوور پر نشے کے عادی شخص کی جان بچا لی گئی، ٹریفک پولیس اہلکار کا بہادری سے ریسکیو

کراچی (ویب ڈیسک): لیاقت آباد پوسٹ آفس کے فلائی اوور پر ایک نشے کے عادی شخص نے حفاظتی دیوار عبور کر کے تاروں میں لٹک کر اپنی جان خطرے میں ڈال دی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شخص انتہائی خطرناک حالت میں فلائی اوور کے بیرونی حصے پر تاروں میں پھنسا ہوا تھا جبکہ نیچے ٹریفک جاری تھی۔

اس دوران ٹریفک پولیس اہلکار نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فلائی اوور کے نیچے سے گزرنے والی بسوں کو روک دیا اور خود بس کی چھت پر چڑھ کر موقع پر پہنچا۔

پولیس اہلکار نے بڑی مہارت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لٹکے ہوئے شخص کو بحفاظت نیچے اتار لیا، جس کے بعد اس کی جان بچ گئی۔