لبنان پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق 2 مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید ہونے والے افراد کی تعداد 2055 تک پہنچ چکی ہے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی بمباری کے باعث زخمیوں کی تعداد بھی بڑھ کر 6588 ہو گئی ہے، جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ اسپتالوں میں زخمیوں کے رش اور طبی سہولیات کی کمی کے باعث انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے باعث اموات اور زخمیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ متعدد علاقے مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔
صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر لبنانی حکومت نے عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ معصوم شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کی جا سکے۔