پاکستان کی سفارتی کامیابیاں، عالمی سطح پر “امن کے فاتح” کے طور پر ابھر آیا

عالمی سطح پر پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیوں اور مضبوط قیادت کے اقدامات نے دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کے حوصلے بلند کر دیے ہیں۔سمندر پار پاکستانیوں نے ملک کے مثبت تشخص کو نئی بلندیوں تک پہنچانے پر موجودہ قیادت کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان آج ایک “امن کے فاتح” کے طور پر ابھرا ہے، جس سے عالمی سطح پر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔اوورسیز پاکستانیوں کے مطابق پاکستان کی سفارتی طاقت کو اب عالمی ایوانوں میں تسلیم کیا جا رہا ہے، جو ملک کی ذمہ دارانہ اور امن پسند پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے۔مختلف ممالک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ عسکری قیادت کی مؤثر حکمت عملی اور مضبوط دفاعی پوزیشن کے باعث مخالفین کو بھی حقائق تسلیم کرنا پڑے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سفارتی کامیابی ملکی تاریخ کا ایک اہم باب ہے، جو قومی غیرت اور وقار کی عکاسی کرتی ہے۔اوورسیز پاکستانیوں نے وزیراعظم اور عسکری قیادت کی بصیرت اور جرات مندانہ فیصلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پہچان اب دنیا میں امن اور استحکام کے فروغ سے جڑ چکی ہے۔