ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک): تحصیل درازندہ میں زہریلا حلوہ کھانے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان جابلو علاقے میں مزدوری کرتا تھا، جہاں انہوں نے جنگل میں رکھا ہوا حلوہ کھایا، جس کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی۔
پولیس نے بتایا کہ دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تیسرا نوجوان اسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں جان کی بازی ہار گیا۔
جاں بحق افراد کی شناخت حاجی جمال خان کرمیزئی خاندان سے تعلق رکھنے والے شيران خان، فتح محمد اور نور محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مفتی محمود اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔