خیبر پختونخوا حکومت نے کمرشل گاڑیوں کے مالکان کے لیے “احساس فیول سپورٹ اسکیم” شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ بڑے اضافے کے بعد، جو ایران جنگ کے تناظر میں سامنے آیا، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ موٹر سائیکل سواروں سے لے کر پبلک ٹرانسپورٹ تک کے لیے فیول ریلیف پیکیجز ارف کرائے جا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں خیبر پختونخوا حکومت نے کمرشل رانسپورٹ کے شعبے کو سہارا دینے کے لیے اس نئی اسکیم کا اعلان کیا ہے۔حکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا کے مطابق، اسکیم کے تحت کمرشل گاڑیوں کے مالکان کو پٹرول اور ڈیزل پر ماہانہ سبسڈی فراہم کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق:بسوں کے لیے ایک لاکھ روپے ماہانہبڑی گاڑیوں کے لیے 80 ہزار روپےٹرکوں کے لیے 70 ہزار روپے
منی بسوں کے لیے 40 ہزار روپےوینز کے لیے 35 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی مقرر کی گئی ہےمحکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ اس اسکیم کے لیے درخواست دینے کا عمل مکمل طور پر ڈیجیٹل رکھا گیا ہے تاکہ شفافیت اور آسانی کو یقینی بنایا جا سکے۔