سیلفی کا جنون جان لیوا ثابت، آبشار میں ڈوب کر 3 لڑکیاں جاں بحق

آندھرا پردیش: بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع الوری سیتا رام راجو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ویڈیو بنانے اور سیلفی کے دوران تین لڑکیاں جان کی بازی ہار گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چار سہیلیاں — تریشا (17)، رتنا کماری (16)، پویترا (16) اور انجلی — چھٹیاں گزارنے گاؤں آئی ہوئی تھیں اور قریبی آبشار پر سیر کے لیے گئیں۔ وہ آبشار کے کنارے سیلفی اور ویڈیوز بنانے میں مصروف تھیں کہ اچانک ایک لڑکی پھسل کر گہرے پانی میں جا گری۔اسے بچانے کی کوشش میں باقی سہیلیاں بھی یکے بعد دیگرے پانی میں گر گئیں۔ مقامی افراد نے فوریطور پر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے تین لڑکیوں کو نکالا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔رپورٹس کے مطابق تریشا، رتنا کماری اور پویترا ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں، جبکہ انجلی زخمی حالت میں بچ گئی۔