کراچی میں کالعدم تنظیم کے ٹارگٹ کلر کی گرفتاری، اہم انکشافات سامنے

کراچی میں کالعدم تنظیم زینبیون کے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر فرحان کو یونیورسٹی روڈ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور ایک حساس ادارے نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا۔ حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد شہر میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا ہے کہ اس نے 2023 میں 12 ربیع الاول کے موقع پر فیڈرل بی ایریا بلاک 20 میں امام مسجد قیصر فاروق کو نشانہ بنایا تھا، جس میں ایک معصوم بچہ بھی گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا۔