ویزا آن ارائیول کی سہولت، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

اسلام آباد میں ہونے والے عالمی ایونٹ اسلام آباد ٹاکس 2026 کے لیے حکومت نے خصوصی انتظامات کا اعلان کر دیا ہے۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، کانفرنس میں شرکت کرنے والے ملکی و غیر ملکی شرکاء کو ویزا آن ارائیول کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں تمام ایئر لائنز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ شرکاء کی بورڈنگ میں مکمل تعاون کریں۔سفری سہولت کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایئرپورٹس پر خصوصی فیسیلٹیشن ڈیسک قائم کیے جائیں گے، جو چوبیس گھنٹے فعال رہیں گے اور شرکاء کی رہنمائی کریں گے۔ یہ نوٹیفکیشن اسلام آباد ٹاکس 2026 کے پرامن اور کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں سخت سیکیورٹی انتظامات بھی کیے گئے ہیں تاکہ شرکاء کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔