لاڑکانہ: مانی دیر سے پکانے پر جوابدار نے بیوہ بھابھی اور اس کی نوجوان بیٹی کو قتل کر کے لاشیں دریا میں پھینک دیں

لاڑکانہ (ویب ڈیسک) باقرانی تعلقہ کے گاؤں شادن جتوئی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں مبینہ طور پر علی حیدر جتوئی نے اپنی کزن 45 سالہ بیوہ شاہدہ خاتون اور اس کی 19 سالہ بیٹی نغمہ خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور بعد ازاں ان کے لاشیں دریائے سندھ میں پھینک دیں۔

واقعے کے بعد مقتولا شاہدہ خاتون کی کزن حاکم خاتون جتوئی کی درخواست پر کیس تھانہ شہید الہی بخش سیال میں درج کیا گیا۔ فریاد میں بتایا گیا کہ علی حیدر جتوئی مقتولہ خواتین کے ساتھ رہتا تھا اور مانی دیر سے پکانے کے معاملے پر ناراض ہو کر انہیں قتل کیا۔ بتایا گیا کہ جوابدار نے دونوں خواتین کو ہوٹل لے جا کر فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علی حیدر جتوئی نے دونوں خواتین کو گولیاں ماریں اور ان کے لاشیں دریائے سندھ میں پھینک دیں۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دریائے سندھ سے دونوں لاشیں نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈوھکری اسپتال منتقل کر دی ہیں۔