کندھ کوٹ میں پیٹرولیم قیمتوں کے خلاف قومی عوامی تحریک کا احتجاج

کندھ کوٹ (ویب ڈیسک) میں قومی عوامی تحریک کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

مظاہرین نے کندھ کوٹ پریس کلب کے سامنے وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ وفاقی حکومت نے رات کے اندھیرے میں عوام پر “پیٹرول بم” گرایا ہے۔ مظاہرین نے مزید کہا کہ پہلے ہی عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فوری طور پر واپس لی جائیں۔