اسلام آباد (ویب ڈیسک): رپورٹس کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 100 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جبکہ ڈیزل میں بھی 200 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔
وفاقی حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ موجودہ قیمتوں اور درآمدی لاگت میں فرق کو پورا کرنے کے لیے نیا ریٹ جلد متعارف کرایا جائے گا۔
حکام کے مطابق، آئندہ چند دنوں میں نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کے صارفین کو نئی شرح کے تحت فیول خریدنا ہوگا۔