لاہور: 2 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار، موبائل فونز اور اسلحہ برآمد

لاہور (ویب ڈیسک) : ورکرز اور طلبہ کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والے 2 رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان نے گزشتہ روز محافظ ٹاؤن میں 2 طلبہ سے موبائل فون چھینے تھے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شہریوں اور ورکرز کو نشانہ بنانے والے گروہ کو گرفتار کیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق کاہنہ چوکی ہلوکی پولیس نے ملزمان کو سندر کے علاقے سے ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت زاہد اور صدیق کے نام سے ہوئی۔

تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، اور چند روز قبل ڈیفنس بی میں بھی گن پوائنٹ پر وارداتیں کر چکے تھے۔

ملزمان سے چھینے گئے موبائل فونز، سرکاری لیپ ٹاپ، اسلحہ اور چوری کی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے دیگر ساتھیوں یا سابقہ ریکارڈ کا پتہ لگایا جا سکے۔