ایران جنگ: ایک ماہ میں عرب ممالک کو 186 ارب ڈالر کا نقصان

نیویارک (ویب ڈیسک) ایران جنگ کے ایک ماہ کے دوران عرب ممالک کو 186 ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل عبداللہ دردری نے کہا ہے کہ جنگ بندی میں تاخیر کے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ایک ماہ کی جنگ کے نتیجے میں عرب خطے کی مجموعی قومی پیداوار میں تقریباً 6 فیصد کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

عبداللہ دردری کے مطابق ایران جنگ کے باعث صرف ایک ماہ میں عرب ممالک کو 186 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، جبکہ مشرقی بحیرہ روم کے خطے میں یہ نقصان تقریباً 30 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عرب ممالک میں تقریباً 37 لاکھ نوکریاں ختم ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران 40 لاکھ سے زائد افراد غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں یا جا سکتے ہیں۔