وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ اہم دورے پر چین روانہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ اہم دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ کی دعوت پر بیجنگ پہنچیں گے، جہاں دونوں رہنما پاک-چین دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیں گے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنما خطے کی صورتحال اور عالمی حالات پر بھی بات چیت کریں گے۔ یہ دورہ اسحاق ڈار کا اس سال بیجنگ کا دوسرا دورہ ہے۔

یاد رہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار حالیہ کل کی ہلکی فریکچر کے باوجود دورہ چین کر رہے ہیں، جو اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان ہر موسم میں قائم رہنے والا اسٹریٹجک تعاون علاقائی اور عالمی امور میں قریبی رابطے اور باقاعدہ مشاورت پر مبنی ہے۔