ایران میں امریکا اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 2 افراد گرفتار

ایرانی سیکیورٹی فورسز نے امریکا اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں افراد کو آذربائیجان کے صوبے کے علاقے اوسکو سے گرفتار کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق ملزمان اہم مقامات سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے بدلے کرپٹو کرنسی حاصل کرتے رہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے عدالتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل ایرانی عدلیہ نے سرکاری عمارت پر حملے میں ملوث دو افراد کو سزائے موت دی تھی۔ عدلیہ کے مطابق یہ افراد ایک کالعدم تنظیم سے وابستہ تھے۔