اصفہان (ویب ڈیسک) — امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے شہر اصفہان پر خطرناک بمباری کی، جس میں 2000 پاؤنڈ وزنی بنکر بسٹر بم استعمال کیے گئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکہ نے اصفہان میں ایک بڑے ہتھیاروں کے ڈپو کو نشانہ بنایا۔ امریکی حکام کے مطابق اس حملے میں بنکر بسٹر بم استعمال کیے گئے تاکہ ہتھیاروں کے ڈپو اور فوجی انفراسٹرکچر کو تباہ کیا جا سکے۔
حملے کے بعد زوردار دھماکے ہوئے اور ان کے ویڈیوز بھی منظر عام پر آ گئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس کا مقصد ایران کو ایک سخت پیغام دینا تھا۔ بعض رپورٹس میں اصفہان کو ایٹمی ٹھکانوں کے علاقے کے طور پر بھی دکھایا گیا ہے، تاہم اس مخصوص حملے کا ہدف بنیادی طور پر ہتھیاروں کا ڈپو اور فوجی انفراسٹرکچر تھا۔