حکومت نے ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اس حوالے سے اتفاق کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبوں کی مخالفت کی وجہ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز مسترد کر دی گئی۔ توانائی بچانے کے لیے اس اقدام پر غور کیا جا رہا تھا، تاہم چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے اس کی مخالفت کی۔حکومت نے اس کے بجائے متبادل اقدامات اپنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ توانائی کی بچت اور دیگر امور کو بہتر طریقے سے سنبھالا جا سکے۔