اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے آج مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور پاکستان کے تعلقات سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس صدر زرداری کی صدارت میں ہوگا اور اس میں وزیر اعظم شہباز شریف، اہم وفاقی وزرا، اعلیٰ عسکری قیادت اور چند صوبوں کے بڑے وزرا شرکت کرنے کا امکان ہے۔
اجلاس میں ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ اور اس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ عرب ممالک پر حملوں سے پیدا ہونے والی صورتِ حال پر بھی غور کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اجلاس کے حوالے سے چند ممالک کے وزرائے خارجہ کو بریفنگ دیں گے، اور ملک میں موجود تیل کے ذخائر، ان کی تقسیم اور کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔